• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے کوالالمپور کے لیے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملائیشیا کے نئے قونصل جنرل محمد یونس ابراہیم نے ملاقات کی وزیر اعلیٰ نےنئے قونصل جنرل کو تعیناتی پر مبارکباد دی اور کہا کہ سندھ میں محمد یونس ابراہیم کو خوش آمدید کہتے ہیں ملاقات میں پاک ملائیشیا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاسید مراد علی شاہ نے ملائیشین سرمایہ کاروں کو سندھ کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی سندھ اور ملائیشیا کے درمیان سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید