• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس آسٹریا لوسیا سیسچ 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

کراچی (نیوز ڈیسک) مس آسٹریا لوسیا سیسچ 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ پیدائشی طور پر دل کے والو کے عارضے میں مبتلا تھیں، زندگی بھر اس بیماری کا مقابلہ کرتی رہیں۔ آسٹریا کی موجودہ ملکہ حسن لوسیا سیسچ 22 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں، ان کی موت کی وجہ تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئی۔ لوسیا نے 2024 میں مس آسٹریا کا تاج اپنے نام کیا تھا اور نئے مقابلے کے انعقاد نہ ہونے کے باعث وہ تاحال اس اعزاز کی حامل تھیں۔
اہم خبریں سے مزید