• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ٹرانسپورٹ کا ڈیجیٹل انقلاب، مفت شٹل سروس جاری، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دو تین سال کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نمایاں بہتری کیلئے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں، ٹرانسپورٹ کا ڈیجیٹل انقلاب، مفت شٹل سروس جاری ہے، سی این جی اور ایل این جی کٹس پر پابندی لگائی گئی، فٹنس سرٹیفکیٹ اور تھرڈ پارٹی انشورنس لازمی قرار دیا گیا۔سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھوٹی ویگنز اور وینز کے حوالے سے حکومت سندھ نے اہم اقدامات کئے ہیں، جن میں سب سے پہلے ان گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی کٹس کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔ یہ گاڑیاں نہ صرف بین الاضلاعی اور اندرون شہر سفر کے لئے استعمال ہوتی ہیں بلکہ اسکول کے بچوں کی آمدورفت کے لئے بھی استعمال کی جاتی ہیں، اس لئے ان کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اہم خبریں سے مزید