• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کی سیاسی و کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کے بیانات پر تشویش

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے بیان واپس لینے اور قوم سے معذرت کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش، حماد اظہر اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ گرفتاریاں، مقدمات، دھمکیاں یا ریاستی دباؤ پی ٹی آئی کارکنوں اور عوام کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے،آئین، قانون کی حکمرانی، جمہوریت، انسانی حقوق اور عوام کے بنیادی سیاسی حقوق کے لئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اہم خبریں سے مزید