• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکوؤں نے بیٹے کے سامنے باپ کو قتل کر دیا، رواں برس 53 افراد جاں بحق ہو چکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکس ویسٹ وہارف روڈ پر ڈاکوؤں نے بیٹے کے سامنے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکس تھانے کی حدود ویسٹ وہارف روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں ڈاکوؤں نے40سالہ معین اختر کو 10 لاکھ روپے نقد رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ،مقتول کے ساتھ اس کا بیٹا بھی موجود تھا جو والد کے قتل پر اپنے حواس کھو بیٹھا ۔مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی۔اسپتال میں مقتول کے اہلخانہ بھی پہنچ گئے جہاں رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے۔مقتول پرائیویٹ آفس میں ملازمت کرتا تھا اور ویسٹ وہارف روڈ پر قائم نجی بینک سے 10لاکھ روپے نکلوا کر اپنے بیٹے کے ہمراہ جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2ڈاکوؤں نے محمود اختر کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گولی اسے سینے پر لگی جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگیا ۔
اہم خبریں سے مزید