• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری5گاڑیوں،33موٹرسائیکلوں سے محروم، چھپٹا مار، گروپ بھی قابو نہ آسکا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میںشہری 3گاڑیوں 19موٹر سائیکلوں‘ طلائی زیورات‘ موبائل فونز‘ نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہو گئے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 13افراد کے موبائل فونز ’’جھپٹا مار گروپ‘‘ نے چھین لئے۔ وفاقی دارالحکومت میں سرقہ باالجبر‘ چوری‘ راہزنی اور قفل شکنی کی وارداتوں میں شہریوں کو 2گاڑیوں‘ 14موٹر سائیکلوں‘ ایک سائیکل‘ طلائی زیورات‘ موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم کر دیا گیا۔ مختلف علاقوں میں 2مسلح موٹر سائیکل سوار پولیس کے قابو نہ آ سکے اور راہزنی کی وارداتیں جاری رہیں۔ راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ ہولی فیملی روڈ پر دو مسلح راہزن محمد ناصر سے موٹر سائیکل اور 30ہزار چھین لے گئے۔ اسی طرح تھانہ ویسٹریج‘ نصیر آباد‘ دھمیال‘ ریس کورس‘ رتہ امرال‘ مورگاہ‘ صدر بیرونی میں وارداتیں ہوئیں۔ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ‘ کراچی کمپنی‘ کورال‘ آئی نائن‘ سبزی منڈی‘ شمس کالونی‘ نون‘ مارگلہ‘ آبپارہ‘ لوہی بھیر‘ بھارہ کہو‘ پھلگراں اور ہمک کے علاقوں میں وارداتیں ہوئیں۔ ادہر تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں این آئی ایچ میں نوکری دلوانے کے نام پر میاں بیوی نے خاتون سے گیارہ لاکھ روپے اور 26گرام سونا ہتھیا لیا۔ عدینہ سلیم کے مطابق ادریس اور سحرش جسے سرکاری ملازمہ ظاہر کیا گیا ہمارے گھر آئے اور گریڈ 16کی نوکری کا کہا اور نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیا لی۔ 
اسلام آباد سے مزید