• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کی تین روزہ نیلامی مکمل، 19ارب32کروڑ کا ریونیو مل گیا

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی تین روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی اختتام پذیر ہو گئی۔ تیسرے روز صرف ایک پلاٹ82 کروڑ روپے میں فروخت ہوا۔ پٹرول پمپ کا یہ پلاٹ سیکٹر ڈی بارہ میں ہے۔  مجموعی طور پر تین روزہ کمرشل پلاٹوں کی نیلامی میں 17 پلاٹس 19ارب 32کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت کئے گئے۔ نیلامی میں کل 45پلاٹس پیش کئے گئے ۔ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن نور الامین مینگل نے نیلامی کمیٹی کی طرف سے کئے جانے والے مؤثر اقدامات، شفافیت اور کامیاب نیلام عام کو سراہا۔
اسلام آباد سے مزید