• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ 70 لاکھ تک کی شاپنگ کرنے والی یہ خاتون کون ہے؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ہر انسان کے کچھ پسندیدہ کام ہوتے ہیں اگر کسی انسان کا پسندیدہ کام شاپنگ ہوتو پھر اس کی حد آسمان کو ہی تصور کیا جاتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر ایک شادی شدہ خاتون کے بارے میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ وہ روزانہ لاکھوں روپے کی شاپنگ کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق صودی نامی خاتون کے ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں جو ان کی طرز زندگی دیکھ  کر حیران رہ جاتے ہیں۔

خاتون کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ شاپنگ، کھانے پینے اور سفر پر بے دریغ پیسا خرچ کرتی ہیں اور انہیں خاص طور پر مہنگے بیگز، قیمتی گاڑیاں اور خوبصورت اور مہنگی جگہوں پر جانے کا شوق ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سودی اور ان کے شوہر اکثر بیرون ملک چھٹیاں بھی ساتھ گزارتے ہیں اور اس دوران بھی ان کا طرز زندگی شاہانہ ہوتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صودی برطانیہ میں پیدا ہوئی تھیں اور 6 سال کی عمر میں دبئی آگئی تھیں جبکہ ان کے شوہر جمال کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقات دبئی کی ایک یونیورسٹی میں ہوئی اور انہوں نے 2 سال پہلے شادی کی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید