• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی تنصیبات اور شہدا کے مجسموں پر حملے عمران خان کے ایماء پر ہوئے، صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کیمٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی تنصیبات اور شہدا کے مجسموں پر حملے جلاؤ گھراؤ ایک سوچے سجمھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی ایماء پر کئے گئے جس سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی آج صوبے میں نوجوانوں کو روز گار کے لئے ملازمتیں فروخت کی جارہی ہیں نہروں کی بھل صفائی میں کرپشن اور لوٹ مار ہورہی ہیں کمانڈر 12کور چیف سیکرٹری اورنیب بلوچستان کے حکام اسکا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے حق داروں کو حق دلائیں یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کوتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کر چیئرمین اور انکے کاسہ لیسوں نے ایک منصوبے کے تحت ملک کے دفائی اداروں شہدا کے مجسموں کورکمانڈر ہاؤس جی ایچ کیو دیڈیو پاکستان آئی ایس آئی کے دفاتر پر حملے کر کے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھراؤ کیا اس طرح کے حملے سیاسی جماعت نہیں بلکہ دہشت گرد کرتے ہیں کیونکہ عمران خان اپنے دور اقتدار میں دہشت گردوں کو سپورٹ کر تے رہے ہیں اس لئے انہوں نے وہی عمل اپنایا اور ملک کے ریاستی اور حفاظتی اداروں کے خلاف اس طرح کا اقدام اٹھایا اور انہوں نے پاکستان کے دشمن ممالک بھارت اور اسرائیل کی سوچ اور اشاروں کے ذریعے منصوبے پر عمل کیا اور اپنے دور حکومت میں مل دشمن قوتوں کو سپورٹ کیا اور پاکستان کے علاوہ دفائی اداروں کے خلاف اقدامات میں ملوث رہے اور پاکستان کے عوام اور ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے اپناقردار ادا کیا ملک بھر میں پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر اور دیگر اداروں کے سربراہوں کے خلاف ورغلایا جس کا نتیجہ 9مئی کو سب کے سامنے ہے عدلیہ نے انصاف کی فراہمی کی بجائے ملک کے60ارب روپے کی کرپشن کے علاوہ اپنے اقتدار میں کرپشن کرنے کے باوجود انہیں عدالت کے ذریعے ریلیف دیا جارہا ہے اور 60ارب روپے جوکہ قومی خزانے میں جانے تھے وہاں جمع کرانے کی بجائے اپنے ذاتی القادر فاونڈیشن میں جمع کردئیے اور کرپشن کرنے کے باوجود اُسے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ دیا جارہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید