• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و اسٹریٹ کرائمز کی روک تھام میں ناکامی سوالیہ نشان، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ شہر میں مسلح ڈکیتی و اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام میں سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ، اقتصادی شہ رگ اور معاشی حب ہے لیکن امن وامان کی صورتحال یہ ہے کہ عام شہری، کاروباری افراد، خواتین،بزرگ اور نوجوان کوئی بھی ڈاکوؤں کی دسترس سے دور نہیں جبکہ ستم ظریفی یہ ہے کہ سندھ حکومت کے وزراء اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران اس سنگین صورتحال کو ہمیشہ تسلی بخش قرار دیتے ہیں، سندھ حکومت کے سیف سٹی پروجیکٹ کے اعلانات اور دعوے بھی صرف بیانات ہی ثابت ہوئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید