ملتان (سٹاف رپورٹر ) تحریک لبیک ملتان ڈویژنل امیر علامہ محمد مجاہد اسماعیل رضوی اور ضلعی امیر ملتان مفتی محمد مظہر حسین چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک لبیک کا پاکستان بچاؤمارچ جوکہ کراچی سے رواں دواں ہے،آج ملتان پہنچے گا۔ پاکستان بچاؤ مارچ کا مقصد ملک کے اندر حالیہ گستاخیوں ، بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری ، لاقانونیت اور پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچانے کے خلاف ہے، قوم روایتی سیاست اور سیاست دانوں سے تنگ آچکی ہے اور تحریک لبیک پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کر چکی ہے۔ملتان میں مارچ کا پہلا استقبالیہ کیمپ بستی ملوک دوسرا بہاولپور بائی پاس تیسرا وہاڑی چوک چوتھا اور مرکزی استقبالیہ کیمپ چوک گھنٹہ گھر ہوگا اور اسی مقام پر مارچ کا پڑاو ہوگا چوک گھنٹہ گھر پرحافظ سعد حسین رضوی خطاب کرینگے۔