اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردگان کی دعوت پر 3 جون کو انقرہ میں صدر اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔ وزیراعظم ترکیہ کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر رجب طیب اردگان کومبارکباد دیں گے۔