اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے فیزتھری کا آغاز کر دیا گیا ہے اس مرحلہ میں ایک لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جائینگے ، خواہشمند طلبہ درخواستیں 20 جون تک آن لائن پورٹل پر جمع کرا سکتے ہیں،لیپ ٹاپ میرٹ پر دئیے جائینگے،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق سکیم کے تحت ایچ ای سی کی منظور شدہ سرکاری جامعات اور دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم معیار پر پورا اترنے والے طلبہ میں آن لائن شفاف کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔