• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر کی نادرہ آباد فلائی اوور کی تعمیر تیز کرنے کی ہدایت

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر انجینئر عامر خٹک نے ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نادرہ آباد فلائی اوور کی تعمیر کا عمل تیز کیا جائے۔ حکومت پنجاب نے عوامی سہولت کے پیش نظر متعدد منصوبوں کے فنڈز جاری کئے ہیں۔منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت کو معیار بنایا جائے۔اس موقع پر ایکسین ہائی ویز غلام نبی نے کمشنر عامر خٹک کو منصوبوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 3 ارب سے زائد لاگت کے نادرہ آباد فلائی اوور پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے فیز1 کی لینڈ ایکوزیشن کا عمل جاری ہے۔ فیز1 میں پہلے پل کا کام الاٹ کیا جاچکا ہے۔پہلی فیز پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی جسے 31 اگست تک مکمل کرلیا جائے گا۔ اس کے بعد فیز ٹو کی زمین خریداری کا عمل شروع کیا جائے گا۔نادرہ آباد فلائی اوور کا مکمل منصوبہ 30 جون 2024 تک مکمل کیا جائے گا ۔
ملتان سے مزید