• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، ٹی ٹی پی کا مفرور کارندا گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مہران ٹاؤن کورنگی صنعتی ایریا میں سی ٹی ڈی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کےدوران تحریک طالبان پاکستان مفتی شاکر اللہ گروپ کے کارندے محمد اعجاز عرف عادل ولد خیال محمد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزم نے گرفتاری کے خوف سے 7 سال سے روپوشی اختیار کر رکھی تھی، ملزم کا بھائی الیاس بھی اس سے قبل متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا اور ضمانت پر جیل سے نکلنے کے بعد سے روپوش ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید