• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اورجرمنی کا فلم، آرٹ، ثقافت کے شعبوں میں تعاون پراتفاق

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کی خوبصورت ثقافت اور تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں، غیر ملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی کے شعبہ میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، پاکستانی طالب علموں کو فلم، آرٹ اینڈ کلچر میں فنی تربیت کی فراہمی کیلئے جرمن اداروں کے تعاون کے خواہاں ہیں۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر ایلفرڈ گرناس سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں بیبلسبرگ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹیلی ویژن اینڈ فلم میونک کے ساتھ اشتراک عمل کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اطلاعات نے جرمن سفیر کو فلم اینڈ کلچر پالیسی اور اس کے تحت دی گئی مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔