• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد حملوں میں77 فیصد اضافہ، زیادہ جانی نقصان سکیورٹی فورسز کو اٹھانا پڑا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں دہشتگرد حملوں میں 77فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں معمولی کمی آئی ہے۔تاہم، رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں تشدد کی سطح گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (پکس) کے مطابق مئی 2023ء میں پاکستان میں دہشتگردی کے 40 حملے ہوئے جن میں 48 افراد مارے گئے جبکہ 102 زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان سکیورٹی فورسز کو اٹھانا پڑا۔ مرنیوالوں میں سے نصف (24) سکیورٹی فورسز کے اہلکار جبکہ زخمیوں میں سے بھی نصف کے قریب (56) سکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔ 10 عام شہری بھی مارے گئے اور 46 زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 64 جنگجو ہلاک اور 39 گرفتار ہوئے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کے ڈیٹا بیس سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں 126 عسکریت پسند حملے ریکارڈ کیے گئے تھے جن میں 257 افراد ہلاک اور 461 زخمی ہوئے۔ اس کے برعکس 2023 کے پہلے پانچ مہینوں میں 224 حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں 357 افراد ہلاک اور 615 زخمی ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید