• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات علم و حکمت کا خزانہ، پروفیسرز پالیسی میکرز ہوتے ہیں، ڈاکٹر سیف الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا جامعات علم وحکمت کا خزانہ ہوتی ہیں اور پروفیسرز اور اساتذہ کرام ہی کسی قوم کی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار کے حامل ہوتے ہیں، ملکی ترقی اور معاشرتی مسائل کے حل کے لئے جامعات ہی معرکتہ الارا کام کرتی ہیں اوردنیا بھر میں جامعات کے پروفیسرز ہی پالیسی میکرز ہوتے ہیں، جامعات کا کام معاشرے کو درپیش مسائل کے حل اورترقی کے لئے حکومت کو سفارشات مرتب کرکے دینا ہوتاہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں گزشتہ روز جامعہ کراچی اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مابین دس بسیں کےایم سی کی طرف سےجامعہ کراچی کو دئیے جانےکی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز و میڈیا مینجمنٹ کے ایم سی علی حسن ساجد جامعہ کراچی کے مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی،سابق صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاہ علی القدر،صدرشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری،ڈاکٹر معیز خان،ڈاکٹر قدیر محمد علی،ڈاکٹر محمد حسان اوج،محمد اختر، صدرآفیسرز ویلفیئرایسوسی ایشن جامعہ کراچی محمد فرید صدیقی اور ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران بھی موجودتھے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جامعہ کراچی کو10 بسیں فراہم کی جارہی ہیں جو جامعہ کراچی کے طلباوطالبات کو سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے استعمال کی جائیں گی۔

ملک بھر سے سے مزید