• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈکیتی کرنے والوں کی ملتان میں شاہانہ طرز زندگی کا انکشاف

کراچی (این این آئی/اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملک گینگ کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی کا انکشاف ، ملزمان کا ملتان میں شاہانہ طرز زندگی، عیسیٰ نگری سے گرفتار ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ صرف پیر اور منگل کے روز وارداتیں کرتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری سے گرفتار ملک بھائی گینگ شہریوں کے پیسوں سے کیسے شاہانہ زندگی بسر کرتا ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں، ملزمان نے 29 کروڑ کی پراپرٹیاں خرید رکھی ہیں اور مزید آمدنی کے لیے دکانیں بھی کرائے پر دیتے ہیں۔ کراچی کے شہریوں سے ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر لوٹ مار کے واقعات میں ملوث ڈکیت گینگ لوٹ مار کے پیسوں سے شاہانہ زندگی بسر کرنے لگے ہیں، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عیسی نگری مقابلے میں گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ صرف پیر اور منگل کے روز واردات کرتے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملک بھائی گینگ 2016سے کراچی میں وارداتیں کر رہا ہے، یہ لٹیرے اب تک 333تولے سونا لوٹ چکے ہیں۔ گینگ کے 2ملزمان دو مہنگے ترین بنگلوں کے مالک ہیں، اور دونوں بنگلے ملتان کے پوش علاقوں میں خریدے گئے ہیں، ان بنگلوں کی قیمت 14کروڑ روپے سے زائد ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ گینگ نے مستقل آمدنی کے لیے کمرشل پراپرٹی بھی بنائی ہے اور 8دکانیں 15کروڑ روپے میں خریدیں، جنھیں کرائے پر دے دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید