کراچی (نیوز ڈیسک) مصنوعی ذہانت سے تیار فوٹو میں ایلون مسک کو شیروانی پہنا دی گئی، مسک کو دیسی دولہے کے روپ میں شادی کے مہمانوں کیساتھ رقص کرتے حتیٰ کہ گھڑ سواری کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ایلون مسک نے ان تصاویر کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اصل میں انسٹاگرام پر رولنگ کینواس پریزنٹیشنز نامی صفحہ کے ذریعے شیئر کی گئی ان تصاویر نے بھارت اور اس سے آگے تیزی سے مقبولیت حاصل کرلی۔ ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ایلون مسک کا بھارتی لباس میں مڈ جرنی آرٹ (Midjourney art) بھارت میں وائرل ہورہا ہے۔ مسک، جو سوشل میڈیا پر اپنی فعال موجودگی کے لیے مشہور ہیں، آرٹ ورک سراہے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے بھارتی پرچم کے ایموجی اور ایک سادہ بیان کے ساتھ جواب دیا کہ انہیں یہ پسند ہے۔