کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل وپارٹی کے بانی سینیٹر سعید احمد ہاشمی کے صاحبزادے سید حسنین ہاشمی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ، اس بات کا اعلان انہوں نے ہفتہ کو پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی ، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر چنگیز جمالی ، روزی خان کاکڑ اور سردار سربلند جوگیزئی نے سید حسنین ہاشمی کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے کا مفلر بھی پہنایا ۔ پارٹی رہنمائوں نےسید حسنین ہاشمی کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتےہوئے کہا کہ وہ صوبے کے قدآور سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ان سے بلوچستان کے عوام کی بہت سی توقعات وابستہ ہیں ان کی پارٹی میں شمولیت سے کوئٹہ میں پیپلز پارٹی مضبوط سیاسی قوت بنے گی۔قبل ازیں سید حسنین ہاشمی نے بلوچستان عوامی پارٹی کے عہدے اور بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ دوستوں سے مشاورت کے بعدپیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔