• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رقم، مویشی اور گاڑی خورد برد کرنے کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمات

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے شہریوں کی رقم، مویشی اور گاڑی خورد برد کرنے کے الزام میں4 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے، پولیس تھانہ گلگشت کو محمد سلیم نے درخواست دی کہ ملزم بلال اور عمران نے اس کی چھ لاکھ پندرہ ہزار روپے کی رقم خورد برد کرلی، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کو عدنان نے درخواست دی کہ ملزم شریف نے اس سے گاڑی ٹھیکے پر لی اور اب دینے سے انکاری ہو گیا جب کہ مخدوم رشید پولیس کو ارشاد نے درخواست دی کہ ملزم طارق نے اس کے پانچ لاکھ 74 ہزار روپے مالیت کے جانور خورد برد کر لیے، متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ نیو ملتان نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر پولیس کو مطلوب ملزم وسیم کی گرفتاری کے سلسلے میں گلستان چوک پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا جہاں پر 10 نامعلوم ملزمان آگئے اور پولیس کی حراست سے ملزم کو چھڑوا کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ کینٹ کو محمد نفیس نے درخواست دی کہ اس کو کاروباری لین دین پر ملزم آصف آفتاب نے دس کروڑ 85 لاکھ 64668 روپے مالیت کے 28 چیکس دیے جو کہ بوگس تھے، تھانہ کینٹ پولیس کو محمد حنیف نے درخواست دی کہ اس کو کاروباری لین دین پر ملزم آصف آفتاب نے تین کروڑ 93 لاکھ69001 روپے مالیت کے 9 چیکس دیے جو کہ بوگس تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی، پولیس تھانہ ممتاز آباد نے مخبر کی اطلاع پر چونگی نمبر14 پر ایک جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں پر ملزمان جاوید اور عمران سمیت 6افراد پرچی جوا کھیل رہے تھے جن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، پولیس تھانہ صدر ملتان کو غلام شبیر نے درخواست دی کہ ملزمان عاشق ناصر آصف اور طالب نے معمولی تلخ کلامی پر گھر میں گھس کر میرے بیٹے ارشد اور اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ملتان سے مزید