• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے واسا کا آپریشن جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش کی ہدایت پر نکاسی ٔآب کی شکایات کے تدارک اور مون سون پلان کے تحت سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے آپریشن جاری ہے، جمعہ کی شب اور ہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی صفائی اور شکایت کا ازالہ کیا اور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی، ایم ڈی واسا نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج کو اپنی اپنی حدود میں سیوریج لائنوں کی صفائی مہم میں مزید تیزی لانے اور ورکرز کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملتان سے مزید