• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام بجٹ سیمینار کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان ریلوے پریم یونین ملتان کے زیر اہتمامبجٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما محمد واثق خان نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں 100فیصد اضافہ کیا جائے، ریلوے کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ دی جائے،بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں، ہائوس رینٹ، میڈیکل الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ اور ریلوے کی خالی اسامیوں پر ملازمین کے بچوں کو تعینات اور ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کیا جائے، سیمینار سے عمیر خان، رانا عبدالعزیز اور غلام مرتضیٰ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ملتان سے مزید