• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں تین لڑکیوں اورماں کودوبچوں سمیت اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ وارث خان کو محمد ساجد نے بتایاکہ اس کی18سالہ بیٹی (ع) کو شہریار عرف شیری نے اغواء کرلیا۔ تھانہ پھلگراں کو محمدمنیر احمدنے بتایاکہ اسکی شادی (ف)سے 11سال قبل ہوئی تھی ان کےدو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں ۔ مدعی کی بیوی اور میرے اڑھائی سال کے بیٹے اورچارسال کی بیٹی کو ثاقب جاوید اورماریہ نے اغواءکرلیا۔تھانہ سنگ جانی کو سعدیہ بی بی نے بتایاکہ اپنی بیٹی کے ہمراہ پارک میں گئی جہاں میری بیٹی (س)کنٹین سے چپس لینے گئی جوکافی دیربعدبھی واپس نہ آئی ،مجھےشبہ ہے کہ معزشاہ عرف علی میری بیٹی کو اغواکرکے لے گیا۔تھانہ کھنہ کومعراج نے بتایاکہ میری بیٹی (الف)عمر 19سال کو کلیم اللہ نے اغواءکرلیا ۔
اسلام آباد سے مزید