• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدرہ نواز کی سنچری، خواتین ون ڈے ڈائنامائٹس کے نام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائنامائٹس نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا ۔ فائنل میں چیلنجرز کو 132 رنز سے شکست ہوئی۔ اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں اتوار کوڈائنامائٹس نے 6 وکٹ پر211 رنز بنائے ۔ سدرہ امین چار چوکوں کی مدد سے 38 ، عالیہ ریاض ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 19رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ سدرہ نواز نےناقابل شکست 103رنز بنائے۔ جواب میں ناکام ٹیم صرف 79 پر ڈھیر ہوگئی۔ پہلے ہی اوور میں فریحہ محمود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئیں جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ جویریہ خان28 رنز بناسکیں ۔