• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعونہ صدف نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گریڈ 18کی افسر شمعونہ صدف نے میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کے عہدے کا چارج سنبھال لیا واضح رہے یہاں سے آفاق سعید کو سندھ حکومت نے ہٹا دیا ہےشمعونہ صدف پہلے بلدیہ وسطی میں ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ کے عہدے پر فائز تھیں اور مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں انہوں نے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی طحہٰ سلیم کے وژن کے مطابق ضلع وسطی کو ماڈل ضلع بنانا اور عوام کو بلدیاتی سہولیات اور خوشگوار ماحول کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید