کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کورنگی تھانہ کی حدو د فلور مل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم 22سالہ اسماعیل عبدالرشید ہلاک اور ساتھی 25 سالہ محمود دلیل الرحمٰن کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ ،موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوا ر مسلح ملزمان اسلحہ کے زو ر پر شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی کو اپنی جانب آتا دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرارہونے کی کوشش کی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ملزم مارا گیا اور ساتھی زخمی ہوگیا۔