• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعتِ اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ کھلی دہشت گردی، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے لیاری کے علاقے کلری پھول پتی لین میں جماعتِ اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملے کی شدید مذمت اور اسے کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو جماعتِ اسلامی جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی،جماعتِ اسلامی ہر قسم کے دباؤ اور تشدد کے باوجود عوامی خدمت اور حق و انصاف کی جدوجہد جاری رکھے گی،منعم ظفر خان نے سول اسپتال کراچی میں حملے میں زخمی جماعتِ اسلامی کے کارکنان عبدالباقی بلوچ، محمد حسین اور غلام مصطفیٰ کی عیادت کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید