• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس حملے کا منصوبہ زمان پارک میں بنا‘ گرفتار مجرم کا اعتراف

لاہور( این این آئی)جناح ہائوس لاہور میں توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔شر پسند رئیس احمد نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہائوس لاہور پہنچا۔رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہائوس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔ملزم نے انکشاف کیاکہ عمران خان کی فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہوگئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔شرپسند رئیس احمد کا تعلق سوات کے ضلع شانگلہ سے ہے۔

ملک بھر سے سے مزید