• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی حکومت متعصب، ہمیں درست شمار نہیں کیا جارہا، اچھی توقع نہ رکھیں، ایم کیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینرز سید مصطفی کمال اور ڈاکٹر فاروق ستا ر نےکہا کہ کراچی سے پاکستان چل رہا ہے، مردم شماری ہماری ریڈ لائن ہے، حالیہ مردم شماری میں ہونے والی بے ضابطگیوں ہم اس پر خاموش نہیں رہیں گے،متعصب صوبائی حکومت نے ہمیں درست شمار نہیں کیا تو ہم سے کوئی اچھی توقع بھی نہ رکھے، جیکب آباد 49فیصد، کشمور38فیصد، شکار پور 34فیصد، لاڑکانہ 28 فیصد اضافہ ہوا ہے ، کراچی جہاں پاکستان بھر سے لوگ آرہے ہیں وہ 20فیصد کاہندسہ کراس نہیں کر سکا، یہ ماننے والی بات نہیں پی پی کے چیئرمین آصف زرداری آج بھی کراچی کی آبادی 3کروڑ پر قائم ہیں جبکہ انکا وزیر اعلیٰ کراچی سے تعصب برت رہا ہے،سندھ کا وزیر اعلی کراچی کو پانی دینے کیلئے وزیراعظم سے اضافی پانی کی مانگ کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت اتنی متعصب ہے جو ہمیں صحیح گنے جانے کو تیار نہیں یہاں سندھ کا وزیر اعلی کراچی کو پانی دینے کیلئے وزیراعظم سے اضافی پانی کی مانگ کر رہا ہے جبکہ سندھ کی آبادی کا 50 فیصد یہاں موجود ہے، 90 فیصد ریونیو یہ شہر دیتا ہے اور اس مردم شماری میں شمار کنندگان نے لوگوں کو گنا نہیں ہے ان ساری خرابیوں کو اگر ختم نا کیا گیا تو ایم کیو ایم اس مردم شماری کو نہیں مانے گی اگر ریاست اور اسکے اداروں کو شہری سندھ کو صحیح گنے جانے کی توفیق نہیں تو ہم سے اچھی توقعات نا رکھیں یہ لوگ ہیں، بھیڑ بکریاں یا جانور نہیں، انہیں حقوق نا ملے تو یہ اپنے عمل میں آزاد ہوں گے ہمیں سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نا چھوڑا جائے۔

اہم خبریں سے مزید