• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارٹر سسٹم، ایک ارب 15 کروڑ ڈالر کی برآمدات اور دو ارب درآمدات کی صلاحیت

اسلام آباد(خالد مصطفیٰ )ایران، افغانستان اور روس سے مال کے بدلے مال کی تجارت (بارٹر سسٹم) کے ذریعہ ایک ارب 15کروڑ 30 لاکھ ڈالرز مالیت کی برآمدات اوردو ارب سے زائد درآمدات کی صلاحیت ہے۔ ابتداء میں بارٹر کے تحت 45سے 50فیصد ایران سے 20فیصد اور افغانستان سے 15تا 20فیصد بارٹر تجارت ہو گی وزارت تجارت کے مطابق بارٹر سسٹم میں رقوم کی منتقلی نہیں ہوتی۔ حکومت نے اس حوالے سے گزشتہ یکم جون کو ایس آر او جاری کیا۔ جس کے تحت تین ممالک کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت ہو گی۔ افغانستان میں طالبان کی حکومت کو امریکا سمیت بڑی اقتصادی قوتیں تسلیم نہیں کرتیں۔ ایران کو اپنے ایٹمی پروگرام پر امریکا کی جانب سے پابندیوں کا سامنا ہے۔ اسی طرح روس کو بھی یوکرین کی جنگ کے باعث جی۔7ممالک کی جانب سے پابندیاں بھگتنا پڑ رہی ہیں۔ اس طرح خطے میں پاکستان، ایران، افغانستان اور روس کے درمیان دی گئی صورتحال میں مال کے بدلے مال کی تجارت ہی بہترین انتخاب اور اختیار ہے۔
اہم خبریں سے مزید