• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، الیکٹرک پیپلز بس سروس کا پہلا روٹ بند، بسیں غائب

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں رواں سال جنوری میں ٹینک چوک ماڈل کالونی سے شاہراہ فیصل کورنگی روڈ خیابان اتحاد ڈیفنس تا سی ویو چلا ئی جانے والی پہلی  الیکٹرک بس سروس حکومت سندھ محکمہ ٹرانسپورٹ نے خاموشی سے بند کر دی اس ای ویبس سروس کا آغاز 13 جنوری 2023 کو کیا گیا تھا تاہم اب یہ وائٹ  الیکٹرک بسیں دو ہفتوں سے اپنے روٹس سے غائب ہیں جس پر ان بسوں میں سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا کہ حکومت سندھ نئے روٹس شروع کرنے کے بجائے پہلے سے چلنے والی بسوں کا سفر یقینی بنائےکراچی کے عوام نے ابھی ان جدید بسوں سے ا ستفادہ کرنا شروع ہی کیا تھا کہ چند ماہ بعد ہی ایک روٹ کو بند کر دیا گیا اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے واضح رہےافتتاحی تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل میمن سمیت سید ناصر حسین شاہ،سعید غنی اور دیگر رہنماوں نے شرکت کی تھی کراچی میں پیپلزبس سروس کے آغاز سے مختلف روٹ پر چلنے والی بسوں کو کراچی کے عوام نے بہت سرا ہا ہے کیونکہ شہر کراچی کے بڑے مسائل میں ایک ٹر انسپورٹ بھی ہے لوگوں کا کہنا ہے حکومت روٹس کو بحال رکھنے کو یقینی بنائے اور بسوں کی تعداد کو کم نہ ہونے دے۔
اہم خبریں سے مزید