اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم 175 افغان باشندوں کو فارنرزایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا ۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے سرچ آپریشن علی الصبح تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام میں کیا، سرچ آپریشن کے دوران 300 گھروں کی تلاشی لی گئی، سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ٹیمیں بھی موجود تھیں۔پولیس کے مطابق افغان باشندوں کی گرفتاری کوئی شناخت نہ ہونے پر14 فارنرز ایکٹ کے تحت کی گئی۔