کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع وسطی کی انتظامیہ نےکمشنر کراچی کے احکامات نہ صرف ہوا میں اڑا دیئے بلکہ حکومت سندھ کا دفعہ 144 کا نو ٹیفکشن بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا،علاقہ پولیس کی سر پرستی میں غیر قانونی مویشی منڈیاںاور جانوروں کے چارے ٹھیے ضلع وسطی کے مختلف علاقو ں میں مر کزی شاہراہوں پرجگہ جگہ لگنا شروع ،جس کے باعث بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا، جبکہ شریف آباد ریلوے ٹریک پر بھی گائے اور بکرے کی فیڈرل بی ایریایاسین آباد فلائی اور کے نزدیک مویشی منڈی لگا دی گئی ،نیو کراچی میں کئی مقامات پر غیر قانونی مویشی منڈی قائم، شفیق موڑ پر بھی غیر قانونی مویشی منڈی لگا دی گئی لیاقت آباد میں ریلوے کی زمین پر بھی غیرقانونی مویشی منڈی لگا دی گئیں ۔