کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کے شہر اڑیسہ میں3ٹرینوں کے آپس میں ٹکرانے کے بعد میں امدادی کارروائیاں مکمل ہوگئیں، خوفناک حادثے میں 300 افراد ہلاک اور900سے زائد زخمی ہوئے، بھارتی وزیر ریلوے اشونی ویشنو نے الیکٹرانک سگنل سسٹم میں خرابی کو حادثے کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے ٹرین غلط طریقے سے پٹری تبدیل کر رہی تھی۔ یہ تکنیکی خرابی ٹرینوں کے تصادم کا سبب بنی۔‘‘ وزیر ریلوے نے مزید کہا، ’’یہ کس نے کیا اور اس کی کیا وجہ ہے یہ پتہ چل جائے گا۔