• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکوں میں عوامی داخلے پر فیس سے متعلق ٹینڈرز کیخلاف حکم امتناع جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس یوسف علی سعید اور جسٹس عبد الرحمان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے بڑے پارکوں میں عوام کے داخلے پر فیس عائد کرنے سے متعلق ٹینڈرز کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے پارکوں میں داخلے پر کوئی فیس نہیں ہوگی، ہل پارک، جھیل پارک، امیر خسرو پارک پر عوامی داخلہ فیس عائد کی جا رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید