اسلام آباد(آئی این پی)آصف علی زرداری کے قریبی دوست یونس قدوائی نے جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں اسلام آباد ٹرائل کورٹ کے سامنے سرنڈ کردیا،نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ٹرائل کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹا دی اور چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل درخواست گزار کے مطابق یونس قدوائی نے ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کردیا ہے، درخواست گزار کے سرنڈر کرنے کے بعد حفاظتی ضمانت کی درخواست نمٹائی جاتی ہے۔