• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ بھی چیلنج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کو بھی عدالت عظمی میں چیلنج کردیا گیا ہے،درخواست گزار ریاض حنیف نے پیر کو سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ کے خلاف درخواست دائر کی جس میں نئے قانون کو کالعدم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کے خلاف اور آئین کے بنیادی خدو خال سے متصادم ، پارلیمنٹ عمومی قانون سازی سے نظر ثانی کا دائرہ اختیار نہیں بڑھا سکتی ۔ درخواست میں وفاق، وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید