• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم فیئر ایوارڈ کو بطور واش روم کے دروازے کے ہینڈل استعمال کرتا ہوں، نصیر الدین شاہ کا انکشاف

کراچی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم فیئر ایوارڈز کو اپنے باتھ روم کے دروازے کے ہینڈل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اداکار نے کہا کہ پدم شری اور پدم بھوشن ایوارڈ جیسے قومی ایوارڈز ملنےپر خوش ہیں لیکن مسابقتی بالی ووڈ ایوارڈز کے حق میں نہیں ہوں۔انہوں نے یہ انکشاف حال ہی میں بھارتی نیوز پورٹل دی لالن ٹاپ کو ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ خیال رہے کہ کئی عشروں پر محیط کیریئر میں اداکار کو ان کی بے مثال اداکاری کے لیے بے شمار اعزازات سے نوازا گیا۔ تاہم، حال ہی میں وہ ان اداکاروں میں شامل ہوگئے جنہوں نے ایوارڈ شوز کی ساکھ پر سوال اٹھائے ہیں۔ بالی ووڈ کے سینئر اداکار سے ان افواہوں کی وضاحت کیلئے سوال کیاگیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ وہ انہیں ملنے والےایوارڈز اپنے ممبئی کے قریب واقع فارم ہاؤس کے دروازوں کے ہینڈل کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید