• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2 خواتین سمیت مزید 5 رہنماؤں کا PTI چھوڑنے کا اعلان

کراچی، ملتان (ایجنسیاں )سانحہ 9مئی کے بعد تحریک انصاف سے اظہار لاتعلقی اور سیاست کو خیبر باد کہنے والوں کا سلسلہ جاری ہے‘رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاداعوان ‘سابق رکن قومی اسمبلی رانا نذیر احمد ‘سابق صوبائی وزیرملک غضنفر چھینہ ‘سابق رکن پنجاب اسمبلی سبین گل اورتحریک انصاف پی پی 222کی ٹکٹ ہولڈرشازیہ عباس کھاکھی نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کر دیا۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گوجرانوالہ سے سابق ایم این اے و ٹکٹ ہولڈر رانا نذیر نے کہا کہ نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں‘ اپنے شہدا سے شرمندہ ہیں ۔فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کروں گا۔
اہم خبریں سے مزید