• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانے کا قانون منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ نے سندھ پروٹیکٹشن اینڈ پروموشن آف بریسٹ فیڈنگ اینڈ ینگ چائلڈ نیوٹریشن ایکٹ 2023ء کی منظوری دیدی ہے ، نئے قانون کے تحت 3سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا ہوگا تاکہ بچہ صحت مند ہو اور اس کا قد چھوٹا قد نہ رہے ، کابینہ نے جناح اسپتال کی مختلف اسامیاں اپ گریڈ کرنے اور صوبے کیلئے 60؍ ایمبولیسز کی خریداری کی منظوری بھی دی۔ کابینہ نے میڈیکل آفیسرز کی خدمات بطور ماہر ڈاکٹر استعمال کی اجازت دی ۔ BS-17کے ان میڈیکل آفیسرز کی خدمات کو گریڈ 18 کے ماہر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس سے ڈاکٹروں کی کمی پوری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، اے جی سندھ حسن اکبر، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکرٹری فیاض جتوئی اور دیگر نے شرکت کی۔وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کابینہ کو بتایا کہ 1,975؍ اسپیشلسٹ کیڈر ڈاکٹروں (BS-18) کی منظوری کے باوجود صرف 947 کام کر رہے ہیں اور 1,028؍ پوسٹیں خالی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید