• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں بے پناہ اقتصادی صلاحیت موجود ہے، اینڈریو شوفر

لاہور(آصف محمود بٹ) امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے2سے 4جون تک لاہور اور فیصل آباد کا دورہ کیا تاکہ تعلیم، ثقافتی تحفظ اور اقتصادی ترقی سے متعلق اقدامات کے ذریعے پنجاب کے لوگوں کے ساتھ امریکہ کی شراکت داری کو اجاگر کیا جا سکے۔ ڈی سی ایم شوفر اور یو ایس مشن پاکستان کی پارٹنر یونیورسٹی آف ایجوکیشن فیصل آباد نے ایک کیریئر ایکسپو کا آغاز کیا جس میں انگریزی زبان کے 400 سے زائد طلباء اور پیشہ ور افراد کا خیرمقدم کیا گیا۔ شرکاء میں امریکی حکومت کے زیر اہتمام اانگلش ورکس! کے طلباء بھی شامل تھے ۔دورہ لاہور کے دوران ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے نیٹسول ٹیکنالوجیز کے رہنماؤں سے ملاقات کی ۔ انہوں نے سنہری مسجد اور وزیر خان چوک اور مسجد کا بھی دورہ کیا۔ ڈی سی ایم شوفر نے کہا پنجاب میں بے پناہ اقتصادی صلاحیت موجود ہے۔ پنجاب کی معیشت کو بااختیار بنانے سے نہ صرف مقامی آبادی کو مدد ملے گی بلکہ اس سے وسیع تر پاکستانی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہو ں نے کہا کہ انگریزی زبان کی مہارت ترقی کے مواقع کے دروازے کھول دیتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید