• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبات پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں انتظامیہ کی جانب سے طالبات پر لاٹھی چارج اور متعدد طالبات کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یونیورسٹی انتطامیہ مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہےاور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے طالبات کے خلاف طاقت کے استعمال پر اتر آئی ہےبیان میں مطالبہ کیاگیاہےکہ یونیورسٹی کے چانسلر کو اس واقعہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے، طالبات پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو فوری معطل کرکے ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، طالبات کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے بلوچستان بار کونسل طالبات کے تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید