• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کے باغبان ہر دن کو عالمی یوم ماحولیات سمجھ کر کام کررہے، ڈی جی

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی پی ایچ اےطاہر وٹونے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر شہرکی فیروز پور روڈ ، حسین چوک ، سمن آباد ،چلڈرن پارک ، مین فیروز پور روڈ ، نرسری مسلم ٹاؤن اور دیگر جگہوں کا جائزہ دورہ کیا ۔ ڈی جی نے کہا کہ پی ایچ اے کے"باغبان" ہر دن کو "عالمی یوم ماحولیات" سمجھ کر کام کررہے ہیں ۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان کو بھی شدید ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے، اس سے نجات کیلئے ہرشہری کوکرداراداکرنا ہوگا۔ 10 لاکھ پودوں کی شجرکاری ، شہر کی مختلف سائٹس پر 30 اربن فاریسٹ لگانے کے منصوبے بھی جلد مکمل کرلیے جائینگے۔