• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی آلودگی عالمی مسئلہ،نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، پروفیسر عبدالمنان خرم

لاہور (پ ر)چیئر مین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی عالمی مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لیے نوجوان نسل کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ وہ گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں ماحولیاتی آلودگی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہےتھے۔