• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختر لاوا نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

’لہور دا پاوا ، اختر لاوا‘ کے فقرے سے شہرت حاصل کرنے والے اختر لاوا نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں اختر لاوا کو قوالوں کے ساتھ قوالی گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ اختر لاوا قوال کورس کے ہمراہ بیٹھے اپنا سیاسی نعرہ ’ ٹٹ گئی منجی رہ گیا پاوا، اختر لاوا، اختر لاوا‘ قوالی کے انداز میں گا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اختر لاوا ایک سیاسی کارکن ہیں اور انہوں نے 2000 کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 

اس وقت ان کے مخالفین کا انتخابی نشان ’منجی‘ یعنی چار پائی تھا اور اس وقت ان کی انتخابی مہم کے دوران یہ نعرہ لگایا گیا ’ ٹٹ گئی منجی رہ گیا پاوا، اختر لاوا، اختر لاوا‘ جس کی وجہ سے وہ انتخابی مہم جیت گئے۔

اس وائرل ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 22 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

سیاسی پس منظر رکھنے کے باوجود مزاحیہ ٹک ٹاک وڈیوز اخترلاوا کی وجہ شہرت بنیں جس کےبعد کئی نامور یوٹیوبرز ان کے انٹرویوز کرچکے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید