آکلینڈ(نیوزڈیسک)نیوزی لینڈ نے سابق وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو 2019کے کرائسٹ چرچ مسجد میں قتل عام اور کورونا کے وبائی امراض کے دوران بہترین کارکردگی پر ’ڈیم‘ (لیڈی) نامی اعلیٰ لقب سے نوازا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق 42سالہ سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس وقت نیوزی لینڈ کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا جب جنوری میں انہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دیتے ہوئے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔