• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا حادثے میں پائلٹ سمیت چار افرادہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بار رابطے کے باوجود سیسنا طیارے سے جواب موصول نہ ہونے پر ایف سولہ لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔ واشنگٹن میں لڑاکا طیاروں کی تیز آوازوں پر شہری تشویش میں مبتلا ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔امریکی حکام کا کہناہے کہ لڑاکاطیاروں نے چھوٹے طیارے کو نشانہ نہیں بنایا۔
یورپ سے سے مزید