کوپن ہیگن (نیوزڈیسک)ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن کا کہنا ہے کہ وہ نیٹو کی سیکرٹری جنرل بننے کی امیدوار نہیں ہیں۔یہ بات انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن اور سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد کہی۔وائٹ ہاؤس کے باہر رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے فریڈرکسن نے کہا کہ پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ میں کسی عہدے کی امیدوار نہیں، سوائے اس کے جس پر میں ابھی متمکن ہوں اور امریکی صدر سے ملاقات کے بعد بھی میرا فیصلہ تبدیل نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ رواں برس عہدے سے خالی کر دیں گے۔ ڈنمارک کی صدر سے متعلق یہ اطلاع سب سے پہلے ناروے کے اخبار میں پچھلے ماہ شائع ہوئی تھی کہ وہ ممکنہ طور پر نیٹو سیکرٹری جنرل کے عہدے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔